مشرق وسطیٰ کشیدگی، پی اے اے کی یومیہ آمدن 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو یومیہ 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہورہی ہے۔

پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں تقریب ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ عام دنوں میں پاکستان فضائی حدود سے 550 سے 600 پروازیں یومیہ گزرتی تھیں۔ پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود تاحال بند کر رکھی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے