پی ٹی آئی کا حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

0

پی ٹی آئی نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا 

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا،سیاسی کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام پر "مہنگائی بم” قرار دیا،کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کےبجائے ان پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے

سیاسی کمیٹی اعلامیےمیں کہاگیاکہ پی ٹی آئی حکومت نےکووڈ کی عالمی وبا اور والمیمنڈیوں  کےدباو کےباوجودعوام کو ریلیف فراہم کیا،حکومت پیٹرولیم لیوی کےبوجھ میں کمی کر کے عوام کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے جھٹکے سے بچائے

حکومت کی نااہلی کی وجہ سےملک میں غربت کی شرح  بڑھ رہی ہے،ایک طرف سرکاری جہازوں اور پرتعیش مراعات کی ریل پیل ہے،دوسری طرف غریب عوام کے لیے پیٹرول کی قیمتیں پہنچ سے باہر کر دی گئی ہیں،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.