آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف2 الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس بنیاد پردوسری کارروائی ضلع بسیما میں کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پتہ لگایا،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مختلف ہتھیار استعمال کئے گئے،جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،
مارےگئےدہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسزکی عزم استحکام مہم کےتحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ملک سے دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی حمایت یافتہ 15دہشتگردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،کہاعزم استحکام کےویژن کےتحت سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہادہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔