200 سے زائد کاروباری کلسٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم

کراچی: وفاقی حکومت نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کیلیے 200 سے زائد کاروباری کلسٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کر دیا ہے. 

اس ضمن میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت شہد کی پیداوار سے لے کر زیتون کے تیل کی پراسیسنگ تک کے تمام متنوع شعبے اب ایک ہی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے.

اجلاس میں سمیڈا بورڈ کے ممبر مشہود علی خان نے نئے اقدامات پر بریفنگ دی، معاون خصوصی نیواضح کیا کہ سمیڈا ان کلسٹرز کوویلیو ایڈیشن، برانڈنگ اور برآمدی ترقی کی تربیت فراہم کرے گا تاکہ مقامی مصنوعات بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے ایس ایم ای سیکٹر کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف کاروباری مواقع بڑھیں گے بلکہ روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے