ایران جنگ جلد ختم ہونے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا رجحان ہے۔
کاروبارشروع ہوتے ہی انڈیکس 9739 پوائنٹس اوپرچلا گیا ۔ ایک ساتھ نو حدیں بحال ہوگئیں۔ غیر معمولی تیزی کے بعد ٹریڈنگ روکنا پڑی ۔ ایک گھنٹے بعد کاروبارکا دوبارہ آغازہوا تو انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوگیا۔
ایشین اسٹاک مارکیٹس میں بھی کئی روزکی مندی کے بعد بہتری دیکھی جارہی ہے۔ جنوبی کورین مارکیٹ میں پانچ اعشاریہ ایک سات فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپان، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی بہتری کا رجحان ہے۔
