فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی نیلامی مکمل، نتیجے کا باضابطہ اعلان

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کیلئے لائسنس کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بتایا کہ 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی ہوئی۔  700 میگا ہرٹز میں تین لاٹس تھے ۔ دو فروخت ہوگئے۔ 2600 میگا ہرٹز میں 19 لاٹس تھے جو سارے فروخت ہوگئے۔ 595 میگاہرٹز میں سے 480 فروخت ہوگئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیلامی کو شفاف بنایا، نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پبلک پرائیویٹ سیکٹر مل کر چلتا ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کا انقلاب آئے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ دیر آید درست آید ، آخر کار پاکستان میں پاکستان میں فائیو جی کا آغاز ہونے جارہا ہے ، ہم بھارت ، سنگاپور اور ملائشیا کے برابر ہو جائیں گے۔

سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیرآئی ٹی شزافاطمہ خواجہ نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے سال کے آخر تک اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں فائیو جی سروس شروع ہوجائے گی۔ پاکستان کے لیے 600 میگاہرٹز سپیکٹرم مہیا کیا گیا ہے ، پاکستان آج تک 274 میگاہرٹز سپیکٹرم پر چل رہا ہے۔

شزافاطمہ خواجہ نے کہا کہ فائیو جی سروس کے آغاز سے  پاکستان کی ڈیجیٹل بنیاد بہت مضبوط ہوجائے گی کیونکہ زراعت ، صحت ، تعلیم  اور دفاع سمیت ہر شعبے کا انحصار اب تیز رفتار انٹرنیٹ پر ہے۔ تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے98 فیصد عوام کو سہولت ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے