ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کوسٹ گارڈ اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے گوادر میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں سیلم اور عدنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کوسٹ گارڈز اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے، کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
