نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔

نیب کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار میں مداخلت کی، چوہدری شوگر ملز کیس نجی نوعیت کا ہے، اس میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تفتیش میں مریم نواز کے خلاف کرپشن یا کرپٹ پریکٹس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے سیکشن 31 بی (1) کی غلط تشریح کی، چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس دائر کرنے سے پہلے کسی بھی کارروائی کو ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے انکوائری ختم کرنے کو احتساب عدالت کی منظوری سے مشروط کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔

نیب نے اپنی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے