ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح بادشاہی مسجد لاہور اور کراچی کی مختلف مساجد میں بھی بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔

صدر زرداری نے نوابشاہ جبکہ وزیراعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، جبکہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں نماز پڑھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عبدالخیل میں نماز عید کی امامت کرائی۔

خیال رہے کہ جنوبی ایشیا، مشرق بعید اور دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ انڈونیشیا، بھارت اور بنگلا دیش میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ملائیشیا، سنگاپور اور سری لنکا میں بھی عید کی نماز ادا کی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں حضرت بل درگاہ سرینگر میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ جنوبی افریقی ممالک میں بھی آج عید کا پہلا دن ہے۔ امریکا اور یورپ میں بعض حلقے کل مشرق وسطیٰ کے ساتھ عید منا چکے تھے۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد آج عید کا پہلا دن منارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے