امریکا کا ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ، متعدد افراد کی ملک بدری کا امکان

US revokes green cards and visas of Iranian citizens, many people may be deported

امریکی حکومت نے حالیہ کارروائی کے دوران ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کو امیگریشن قوانین کے تحت ممکنہ طور پر ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے سیکریٹری Marco Rubio نے ان غیر ملکی شہریوں کے گرین کارڈز واپس لینے کی ہدایت دی جن کے بارے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے روابط مبینہ طور پر ایرانی نظام سے منسلک رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً چار ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز یا امریکی ویزے منسوخ کیے گئے ہیں، جن میں بعض افراد کا تعلق موجودہ یا سابق ایرانی حکومت سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو امریکی امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور ان کی ملک بدری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ متعلقہ افراد اب قانونی مستقل رہائش کے اہل نہیں رہے اور نہ ہی انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سیکیورٹی خدشات اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے تحت ضروری ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں امیگریشن پالیسیوں اور قومی سلامتی کے معاملات کو لے کر بحث جاری ہے، اور حکام مختلف ممالک کے شہریوں کے پس منظر اور روابط کی بنیاد پر سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے