روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری سفر کا معاہدہ 11 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا

Visa-free travel agreement between Russia and Saudi Arabia to come into effect on May 11, 2026

روس اور سعودی عرب کے درمیان شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کا معاہدہ 11 مئی 2026 سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے۔

یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو ریاض میں دستخط کیا گیا تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، سیاحتی اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت روس اور سعودی عرب کے شہریوں کو مختصر مدت کے لیے ویزا کے بغیر سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی شہری سعودی عرب میں ایک سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک بغیر ویزا قیام کر سکیں گے، تاہم اس دوران انہیں ملازمت اختیار کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح جو افراد ان مقاصد کے لیے سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں متعلقہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

معاہدے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر کرنے والے افراد، خصوصاً حج سیزن کے دوران، کو بدستور ویزا کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی روس کے سفر کے لیے یہی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت وہ بھی مقررہ مدت تک بغیر ویزا روس میں داخل ہو سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاحت و کاروباری مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے