ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے  بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے،میانوالی، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورخوشاب میں بھی بارش متوقع ہے، گجرات، گوجرانوالہ اورحافظ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ اورقصورمیں بھی بارش کا امکان ہے،ساہیوال، ڈی جی خان، راجن پور، کوٹ ادو اوربہاولپور میں بارش متوقع ہےجبکہ بہاولنگر،رحیم یارخان، بھکر،لیہ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مغربی ہواؤں کاسسٹم سندھ میں داخل ہوگیا،کراچی میں گڈاپ اورسپرہائی وے پر تیزبارش متوقع ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں،کشمور،جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھرمیں موسلادھاربارش ہوگی،سندھ میں سیلابی صورتحال کا امکان نہیں

پشاورسمیت صوبے کےمختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا،شدید بارش کےباعث پیسکو کے درجنوں فیڈرزٹرپ کرگئے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی،بارشوں کا سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے