لکی مروت میں شہبازخیل اڈہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق دھماکا پولیس موبائل کےقریب اس وقت ہوا جب اہلکارمعمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکےمیں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
