وزیراعظم سے فیلڈمارشل کی ملاقات، پائیدار امن کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی جس دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملاقات کےدوران حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام فریقین امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کو حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کو  بھی سراہا، شہبازشریف نے امن کے حصول کی کوششوں میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

شہبازشریف نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے