کراچی: شہر قائد میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے، جن میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔
امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے حکام کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، پرچوں کی بروقت ترسیل کیلئے شہر کے 18 ٹاؤنز میں 25 حب قائم کیے گئے ہیں، جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف سکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
ناظم امتحانات کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، بورڈ انتظامیہ کی گزارش پر کمشنر آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا، ناظم امتحانات کے مطابق کمشنر کراچی نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
یاد رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز پہلے 7 اپریل سے ہونا تھا، تاہم بعد ازاں تاریخ تبدیل کر کے 10 اپریل کر دی گئی، امتحانات صبح اور دوپہر کی شفٹ میں لیے جا رہے ہیں۔
