جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل، سلامتی کونسل میں پاکستان کی تصدیق

جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل، سلامتی کونسل میں پاکستان کی تصدیق

 

United Nations Security Council میں Pakistan کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ United States اور Iran کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں Lebanon بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ جنگ بندی کے اتفاقِ رائے میں واضح طور پر یہ نکتہ شامل تھا کہ لبنان میں جاری دشمنی کا خاتمہ بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر ابہام کیوں پیدا ہو رہا ہے، اور کہا کہ یہ شق معاہدے کا باقاعدہ حصہ تھی۔

تاہم پاکستانی نمائندے نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں کہ لبنان میں پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے پر عملی پیش رفت کس حد تک ہو رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے