سائبرکرائم یونٹ قائم: بلیک میلنگ، ہراسمنٹ پر موبائل یونٹ بچوں کے پاس جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سائبر کرائم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری کے بعد بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں کو شکایت کے لیے تھانے یا کسی دفتر میں نہیں جانا پڑے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ کم عمر بچے اور بچیوں کی شکایت کے اندراج کے لیے موبائل یونٹ جائے گا، متاثرہ بچے بالخصوص خواتین ورچوئل پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کراسکیں گی جب کہ متاثرہ بچوں اور خواتین کی شناخت مکمل طورپرپوشیدہ رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے