93فیصد پاکستانی عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی ہیں ، گیلپ سروے

پاکستانی عوام  نے بھی حکومت کی جنگ بندی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی،  گیلپ سروے کے مطابق  93 فیصد پاکستانی عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی  جبکہ 80 فیصد شہری امن کے قیام کے لئے پُرامید ہیں ۔

گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 82 فیصد پاکستانی عوام جنگ بندی کیلئےحکومتی کوششوں سے واقف ہیں ، سروے میں شامل 46 فیصد عوام نے کہا وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہيں ۔

دوسری جانب ایپسوس سروے  میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اپریل کے بعد پاکستان سے متعلق عالمی تاثرات اکہتر فیصد مثبت ہیں۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ۔ عالمی برادری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر رہی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے