روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 تھی جبکہ مارچ 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی ۔
اس طرح فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
