کوئٹہ میں سریاب روڈ پرسیشن کورٹ کے باہر زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 4 مسلح بھائیوں نے پیشی پر آئے اپنے رشتے داروں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
مقتولین میں ہارون ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ جبکہ زخمیوں میں عبدالحفیظ اور جمیل شامل ہیں، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین پیشی پرسیشن کورٹ آئے تھے ،جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمقدمہ درج کرکے،تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
