راولپنڈی: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرپی ایم ایس امتحانات 2025 راولپنڈی سے لاہور منتقل

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن پراونشل منیجمنٹ سروس امتحانات 2025 راولپنڈی سےلاہورمنتقل کردیئے ہیں،متاثرہ امیدواروں کو نظرثانی شدہ ایڈمیشن لیٹرز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

امتحانات کی راولپنڈی سے لاہورمنتقلی کا فیصلہ ممبر پی پی ایس سی مرزا سہیل عامر کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے باضابطہ نوٹیفکیشن کیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں 462 خواتین سمیت  1 ہزار 216 امیدواروں کے لازمی مضامین کے امتحانات 24 سے 26 اپریل کوگورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج لیاقت روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن جھندا چیچی میں شیڈول تھے،لیکن اب یہ امتحانات ڈویژنل پبلک اسکول ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوں گے،متاثرہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ مقررہ شیڈول کے مطابق نئے امتحانی مرکز میں حاضری یقینی بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے