یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت مزدوروں کے لئے کوئی چھوٹا سا اعلان کرتی ہے اور دن ختم ہو جاتا ہے، حقیقت یہ ہے مزدور کام کرتا ہے تو صنعت چلتی ہے لیکن مزدور کو اس کی محنت کا پھل نہیں مل پاتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی محنت کا پھل صرف ایک مخصوص طبقہ لے جاتا ہے، حکومت بے نظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام چلاتی ہے ایسے پروگرام کو غربت کم کرنے کے لئے لایا گیا تھا مگر غربت میں 28 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں مزدوروں کی کم از کم اجرت پر کتنا عمل درآمد ہوا؟

رات کو جو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا کیا جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی تھی، اگر ایک غریب آدمی روز کا 1 لیٹر پیٹرول بھی جلاتا ہے تو حکومت کو 125 روبے ٹیکس دیتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے