وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اعلیٰ سطح کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، سیکرٹری کابینہ اور کامرس سیکرٹری کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا۔

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی بلا تفریق فریقین اور متاثرین کو سنے گی، معاملے پر حتمی فیصلے تک کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے کمیٹی کو ہدایات جاری کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے