امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ آسٹن سے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق طیارے میں موجود تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں، جبکہ وفاقی اور مقامی حکام حادثے کی نوعیت اور ممکنہ تکنیکی یا موسمی عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
