پنجاب میں ورکنگ ایج گروپ کے 35 لاکھ افراد بیروزگاری کا شکار

پنجاب میں نوجوانوں کی بیروزگاری بڑا چیلنج بن گئی،ورکنگ ایج گروپ کے 35  لاکھ افراد بیروزگارہیں۔

صوبےمیں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکرگئی،لیبر فورس سروے کےمطابق پنجاب میں 4 کروڑ 94 لاکھ کی لیبرفورس موجود ہے،پنجاب حکومت نے روزگار کے فروغ کیلئے ایمپلائمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے کے 6 بڑے اضلاع میں روزگارمراکز قائم کیےجائیں گے،محکمہ لیبر کو دو سالوں میں لیبر مارکیٹ کو جدید بنانےکا ٹاسک سونپ دیاگیا،سنٹرزفیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان،سیالکوٹ میں تعمیر ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے