اسلام آباد: مارگلہ روڈ کو موٹروے تک براہ راست لنک کرنے کے میگا پراجیکٹ کا آغاز

وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کیلئےمارگلہ روڈکوموٹروے تک براہ راست لنک کرنے کے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےمیگا پراجیکٹ کا دورہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،وزیرداخلہ کو میگا پراجیکٹ کےبارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایاگیا کہ 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر طویل پراجیکٹ کے دونوں اطراف 3 رویہ سڑک اور دو رویہ سروس روڈ تعمیر ہوگی،جی ٹی روڈ پر انٹرچینج ، 2 انڈر پاس اور ایک پل بھی بنے گا،اس منصوبے کےڈھائی کلومیٹرطویل دوسرے حصے پرکام پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نےکہایہ منصوبہ اسلام آباد اورموٹروے کےدرمیان ایک متبادل،تیز اور آسان راستہ فراہم کرے گا، ٹریفک کےدباؤ میں نمایاں کمی آئےگی اورسفرکا دورانیہ کم ہوگا،ہداہت دی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے