خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف مقامات پرخفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز دتہ خیل اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں کئے گئے ۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قتل ، اغوا سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقےمیں مزید خوارج دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی ے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
