وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے پس منظر میں ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم لی چیانگ کے پر تپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔

دونوں رہنماؤں نے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام امور پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی توقعات اور عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دونوں ممالک میں آہنی دوستی باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون، امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پرمبنی ہے۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے، دونوں ممالک کو سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے، ہمیں یکطرفہ فیصلوں اور سرد جنگ جیسی سوچ کی مخالفت کرنی چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے