پاکستان میں بوہرا برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
بوہری برادری کی نمازِ عید کا مرکزی اجتماع کراچی کی طاہری مسجد صدر میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
اجتماع میں ملک کی امن و سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں,نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیےقربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا،جو عید کے تینوں ایام تک جاری رہے گا۔
اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے،جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات رہی۔
