چلاس: فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثہ چلاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت ضیاء اللہ ساکن داریل دیامر کے نام سے ہوئی جبکہ سیاحوں میں علی اور سجاد کی شناخت ہوئی جبکہ دیگر افراد کی شناخت اور ان کے آبائی علاقوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستے اور گاڑی کے بے قابو ہونے کو حادثے کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے