دیامر: ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر  میں حلقہ جی بی اے 18 تانگیر  میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں  فائرنگ  سے  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ ہوئی،گولی لگنے سے نوجوان جان گنوا بیٹھا، اس دوران 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طورپر بندوق ہاتھ سے پھسل جانے پر لوگوں کو گولیاں لگیں۔

ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان  فیصل احسن پیرزادہ نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی اور  ایس پی کو  اس افسوسناک واقعےکی انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ الیکشن مہم کی سکیورٹی مزید سخت کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے