عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خریدو فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ

اسٹیٹ بینک کی’’گو کیش لیس‘‘مہم کے مثبت اثرات  آنے لگے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خرید و فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

عیدپرمویشیوں کی خریداری کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ایک سال میں ساڑھے سو فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزمیں ایک سال میں ساڑھے پانچ سو فیصدکاریکارڈاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں 34 ارب روپےکاڈیجیٹل لین دین ہوا جو گزشتہ سال صرف 4.6 ارب روپے تھا ۔ اس سال مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکی تعداد 4 لاکھ 81 ہزارتک پہنچ گئی ۔ گزشتہ سال مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکی تعداد صرف 65 ہزار تھی ۔

بیوپاریوں اورخریداروں کیلئےتقریباً بارہ ہزار پانچ سو نئےاکاؤنٹس کھولےگئے ۔ 22 شریک بینکوں نےمویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزکیلئےخصوصی کیمپ اورکیبن قائم کئے ۔ بینکوں نےبیوپاریوں،ٹرانسپورٹرزاورمنسلک خدمات دینےوالوں کوفوری بائیومیٹرک توثیق کےذریعےآن بورڈلیا ۔ منتخب مویشی منڈیوں میں اےٹی ایم،کیش کاؤنٹرز اور کیش ڈپازٹ مشینوں سے لیس گاڑیاں لگائی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے