کراچی،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر چیئرلفٹ، کیبل کار اور زپ لائن کی تنصیب کا فیصلہ

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےکراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر چیئرلفٹ،کیبل کار اور زپ لائن نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی اے اےکے شعبہ کمرشل نے اس منصوبےکے لیے ٹینڈرجاری کردیا،مسافروں کو ٹرمینل سے کار پارکنگ تک زپ لائن،کیبل کار اور چیئرلفٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

حکام کےمطابق اس منصوبے کا مقصد مسافروں کو تفریح کے ساتھ وقت کی بچت بھی فراہم کرنا ہے، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے