ایشین گیمز 2026: پاکستان کے چار ریسلرز ایکشن میں ہوں گے، حتمی اسکواڈز کی تیاری مکمل

جاپان میں رواں سال منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے چار ریسلرز مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ گیمز کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں کیا جائے گا، جہاں ایشیا بھر کے ہزاروں ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے۔

دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عنایت اللہ 74 کلوگرام، محمد عبداللہ 65 کلوگرام، نعمان ذکا 86 کلوگرام اور محمد گلزار 97 کلوگرام کیٹیگری میں میدان میں اتریں گے۔

ریسلنگ کے علاوہ پاکستان کا دستہ دیگر اہم کھیلوں میں بھی شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں بھی ایشین گیمز کا حصہ ہوں گی، جبکہ قومی ہاکی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

کھیلوں کے حکام کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان کے تقریباً 200 رکنی دستے کی شرکت متوقع ہے، جس میں ایتھلیٹس، کوچز، آفیشلز اور معاون عملہ شامل ہوگا۔ مختلف قومی فیڈریشنز اپنی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل کر چکی ہیں۔

پاکستان اسپورٹس حکام نے تمام متعلقہ فیڈریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 جون تک اپنے حتمی اسکواڈز جمع کرائیں تاکہ قومی دستے کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامی امور بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے