کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید ارکان نے تحریک سےلاتعلقی کا اعلان کردیا

کالعدم  عوامی ایکشن کمیٹی کے 4  ارکان  نےکالعدم  تحریک  سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

 سابق رکن کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی احسان شبیرشانی کا کہنا ہےکہ پرتشدد  واقعات کے بعدکالعدم تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے فیصلوں  سے اتفاق نہیں۔

سابق رکن کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی محسن خلیل کا کہنا ہےکہ کالعدم  عوامی  ایکشن کمیٹی کا مزید  حصہ  نہیں  ہوں۔ کھڑی، منگلا اور  میرپور کے لوگ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنیں۔

سابق رکن کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی شبیر نگیالوی کا کہنا ہےکہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا  تھا،  عوامی ایکشن کمیٹی کے چند لوگ معاملےکو کسی  اور  طرف  لےگئے۔

ایک اور سابق رکن راجہ سلطان کا کہنا ہےکہ میرا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ہم  پہلے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے  رہے اور  آگے بھی کریں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے