قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیرِاعظم شہبازشریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سمیت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اقتصادی کونسل نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ترجیحات کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ قومی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جس میں وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے ایک ہزار 126 ارب روپے جبکہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کا امکان بھی ہے
