ایران اور امریکہ کےدرمیان معاہدے کےبعد عالمی اور مقامی گولڈمارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10800 روپے بڑھ کر455136 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 9720 روپے بڑھ کر 389600 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 230 روپے بڑھ کر 7509 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 108 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4327 ڈالر کا ہو گیا۔
