ٹرک ڈرائیورز کا آزاد کشمیر کی طرف سفر روکنے کا اعلان

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مبینہ غنڈہ گردی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد ٹرک ڈرائیورز کا آزاد کشمیر کی طرف سفر روکنے کا اعلان کردیا۔کارگو ٹرانسپورٹ سروس عارضی طور پر محدود کردی۔

آزاد کشمیر کی جانب جانے والے ٹرک ڈرائیورز نے مبینہ طور پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات اور خوفناک صورتحال کے باعث وہ اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، اس لیے انہوں نے آزاد کشمیر کی طرف مزید سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک ڈرائیور کے مطابق کسی نے انہیں آزاد کشمیر جانے سے نہیں روکا، لیکن موجودہ حالات میں حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈرائیورز نے واضح کیا کہ جب تک حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آتے، کوئی بھی ٹرک آزاد کشمیر کا سفر نہیں کرے گا، اور کارگو ٹرانسپورٹ سروس کو عارضی طور پر محدود رکھا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے