پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نے ایک نئی تاریخی بلندی حاصل کر لی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کےمطابق جولائی سے مئی تک پاکستان نے 4 ارب 19 کروڑڈالرکی ریکارڈ آئی ٹی ایکسپورٹس کیں، جو گزشتہ مالی سال کےاسی عرصے کےمقابلےمیں 71 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں،اس نمایاں اضافے نے آئی ٹی سیکٹرکو ملک کی برآمدی معیشت کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق صرف مئی 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹس کاحجم 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ اگرچہ ماہانہ بنیاد پر آئی ٹی برآمدات میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی،تاہم سالانہ بنیاد پر یہ 13 فیصد اضافے کے ساتھ مثبت رجحان برقرار رکھنےمیں کامیاب رہیں۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ حکومتی سطح پر فراہم کیے گئے ٹیکس ریلیف،سازگار پالیسیوں اور فری لانسرز کے لیے بہترمواقع نے آئی ٹی شعبےکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
