آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کردی

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےانتخابی شیڈول میں ترمیم کردی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون2026 شام 5 بجے مقرر کردی ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے ہوگی۔

امیدواروں کی فہرست 24 جون کو ہی جاری کی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 تا 28 جون دائر کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا۔ اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کردی گئی، امیدواروں کی فہرست 4 جولائی کو شائع کی جائے گی۔ انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست معہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو جاری ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ پونچھ (راولاکوٹ) کے امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسران کے پاس ہی جمع کروائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ (راولاکوٹ) میں ہی ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق متوقع امیدواران کی درخواست پر نامزدگی فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی، الیکشن کمیشن نے عوامی سہولت اور امیدواران کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں ترمیم کی، امیدوار مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر کاغذات نامزدگی جمع کرانا یقینی بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے