ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پاکستان کی دونوں ٹیموں نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ملائیشیا کے شہر سراوک میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو مسلسل دو گیمز میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستانی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریفوں کو 0-2 سے زیر کیا۔
دوسری جانب محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان پر مشتمل پاکستان کی ایک اور ٹیم نے ہانگ کانگ کی جوڑی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
