سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

گزشتہ چند روز میں سولرپینل کی قیمت میں 2000روپے کی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

بجٹ میں ٹیکس نہ بڑھنے پر سولر پینلز اور بیٹریز کی بلند قیمتیں نیچے آنے لگی،مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 2 ہزار روپےتک کی کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کےمطابق دوہفتے میں7 ہزار روپےمزیدکمی کا امکان ہے،جبکہ لیتھیئم بیٹریزکی قیمتوں میں  25 ہزار سے2لاکھ روپےتک کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق بیٹریزکی قیمت  25 ہزار سے2 لاکھ روپےتک بڑھا دی تھی،امپورٹرزاور دکانداروں نے بجٹ سےقبل سولر پینل5سے7ہزار روپے مہنگا کر دیاتھا

بجٹ میں سولرسسٹم پرسیلز ٹیکس11سے18فیصدہونےکی اطلاعات غلط نکلیں،امپورٹرزاوردکانداروں نے بجٹ سے قبل چند دن میں کروڑوں کمالئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے