کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 223 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 5 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 475 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا، تاہم انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 82 ہزار 185 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار836 رہی تھی۔
