سندھ میں گیس کی پیداوار کے حوالے سے ایک ہی دن میں دوسری بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
خیرپور کےبعدضلع ڈھرکی میں بھی نئے گیس کنویں سےبھاری مقدارمیں گیس کی پیداوارشروع ہوگئی ،ماری انرجیز کےمطابق دوماہ قبل دریافت ہونےوالےشمس ون گیس کنویں سےیومیہ تقریباً 3 کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونا شروع ہو گئی۔
کمپنی کاکہنا ہےکہ کنویں سے حاصل ہونےوالی گیس کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد گیس قومی نظام میں شامل ہو چکی ہے۔
ماری انرجیز کےمطابق شمس ون کنواں سوفیصد کمپنی کی ملکیت ہے،جبکہ اس اہم پیشرفت سے حکومت اور شیئر ہولڈرزکوبھی باقاعدہ آگاہ کردیاگیاہے،ماہرین کےمطابق بھاری مقدارمیں گیس کےحصول سےملک میں گیس کی طلب ورسد کافرق کم ہوگا
