ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی شعبے اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے نظام اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کیلئے ایک اہم اور سٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا۔

یہ منصوبہ ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ترسیلی اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا، اس منصوبے سے ملکی توانائی تحفظ مضبوط ہوگا اور توانائی انفراسٹرکچر کے فروغ میں مدد ملے گی، منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ اور کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے