عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی اور قیمتیں سات ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب رہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3,985.89 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ بدھ کے روز یہ نومبر 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ امریکی گولڈ فیوچرز برائے اگست ڈلیوری بھی 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,001.60 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔

بدھ کو سونا پہلی بار نومبر 2025 کے بعد 4,000 ڈالر فی اونس کی اہم نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق مضبوط امریکی ڈالر اور شرح سود میں اضافے کے امکانات سونے کی طلب کو متاثر کر رہے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 57.33 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد کمی کے بعد 1,575.85 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد اضافے سے 1,170.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10400 روپے سستا ہو کر432236 روپےکا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9360 روپے گر  کر 368985 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے