حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی

حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی۔

حکومت نے ایئرلائنزکوریلیف دیتےہوئےکمرشل طیاروں میں استعمال ہونےوالےجیٹ فیول کی قیمت میں 7، روپے 15 پیسے فی لٹرکمی کردی ہے،کمی کے بعدجیٹ فیول کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسےفی لٹر مقررہوگئی ہے،قیمتوں میں کمی سے ایئرلائنز کے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں بچت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے، جس کے مثبت اثرات فضائی شعبے پرمرتب ہونے کی توقع ہے۔

یادرہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لٹر تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے