پچاس کلو آٹے کے تھیلے اور مختلف اقسام کے چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی میں پچاس کلو آٹے اور مختلف اقسام کے چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

کراچی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ چاول کی مختلف اقسام 20 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کے حالات یہی رہے تو آئندہ دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے