بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 65 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے 6 ہزار 324 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 5 ہزار 421 روپے کی سطح پر آگئی۔
