وزارت خزانہ نے عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اثر ملکی تیل کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ظاہر کردیا۔
وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی کا اثر ملکی تیل کی قیمتوں پربھی پڑنےکی توقع ہے، مہنگائی کے دباؤ کو کم، مجموعی قیمتوں میں استحکام لانےمیں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 26۔2025 میں ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں، مالی سال 26 ۔2025میں معاشی شرح نمو3.7 فیصد رکارڈ کی گئی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 برسوں میں جی ڈی پی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، معیشت کا حجم 452.1 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ بجٹ میں برآمدات پر مبنی معیشت کے اقدامات کیےگئے، ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا، مالیاتی نضم و ضبط کے اقدامات بھی کیےگئے۔
رپورٹ میں مالی سال27۔2026 میں ملکی معاشی منظر نامہ مزید بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
